اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ہر شہری کو پہلا شناختی کارڈ مفت اور15دن کے اندر جاری کریگی ‘ بیرون ملک سفارتخانوں میں پاسپورٹس اور شناختی کارڈ کےاجرا کے لئے دفاتر کھولے جائیں گے‘ برطانیہ کے ساتھ تحویل مجرمان کا کوئی معاہدہ نہیں‘ نواز شریف اوراسحاق ڈار کو ﷲ ہی لائے گا تو وہ آئیں گے‘ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی ، 12 فروری سے 12 مارچ تک الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے‘سینیٹ انتخابات کے بعد عمران خان کو اکثریت مل گئی تو کرپٹ رہنمائوں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کی چیخیں نکلیں گی۔ جمعہ کو نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ہفتہ اتوار کو نادرا ہیڈکوارٹرز کھلا رکھا جائے ‘50نئے نادراسینٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔