• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھبراہٹ کی شکار حکومت جلد سینیٹ انتخابات چاہتی ہے، فضل الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہا ہے کہ حکومت گھبراھٹ کا شکار ہے اس لئے جلد سینیٹ الیکشن کرنا چاہتی ہے صدارتی آرڈیننس بھی آئین تبدیل نہیں کرسکتا الیکشن کمیشن خود حکومت کا مواخذاہ کرے نیب کے کیسسز اتنے جھوٹے ہیں کہ کوئی جج کیس سننے کو تیار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عربیہ احسن العوم کراچی کے بانی مہتم شیخ التفسیر والحدیث مولانا زرولی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر ان کے بیٹے مولانا انور شاہ سے تعزیت کے بعد تعزیتی ریفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا زرولی خان علم و عرفان کا روشن مہتاب تھے ، ان کی وفات سے امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہوسکے گا ، مولانا زرولی خان بہت بڑے اور علمی انسان تھے،انہوں نے مفتی زرولی خان کی دینی علمی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو چلے گئے لیکن ان کا عظیم مشن ہم نے جاری رکھنا ہے ۔

تازہ ترین