پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیرِ علاج 4 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کے ٹی ایچ فرہاد خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے اسپتال کے پرائیوٹ رومز میں زیرِعلاج ہیں۔
ترجمان کے ٹی ایچ فرہاد خان نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں میں ایک سال کا جنید، 4 سال کی بچی کبریٰ، 2 ماہ کا بچہ عباس خان اور 9 ماہ کا بچہ ایان خان شامل ہیں۔
ترجمان اسپتال نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تین بچوں کا تعلق پشاور اور ایک بچی کا تعلق اپردیر سے ہے۔