متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ جوائن کر لی ہے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ ’آج میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا سرکاری اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں 80 کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں اور ہم چاہتے ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق کریں۔ ہم نوجوانوں کو سننا چاہتے ہیں اور ان کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم انسٹا گرام بھی استعمال کرتے ہیں ان کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فالورز ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ایک کروڑ چار لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔