• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے آزربائیجان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، یورپی یونین کا اعتراف

یورپی یونین کی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ترکی نے  آزربائیجان کی فتح اور ناگورونو کارا باغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا ہے کہ یورپین یونین اور ترکی کے تعلقات میں توازن بہت ضروری ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ایک علاقائی طاقت ہے شام لیبیا اور عراق کے حل ترکی کے پاس ہیں۔

وزیر خارجہ جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی اور یورپین یونین بہت سارے مسائل کے حل پر متفق نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی نے آزربائیجان کی فتح اور ناگورونو کارا باغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جوزف بورل کا کہنا تھا کہ ترکی یورپین یونین کا خارجی ہمسایہ ہے اور اسکا اہم کردار ہے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپین یونین سے ترکی کے بہتر تعلقات کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یورپین یونین 2021 میں ترکی سے انگیجمنٹ پالیسی برقرار رکھے گا۔

تازہ ترین