ملتان،آسلام اباد (سٹاف رپورٹر ، نامہ نگاران ، این این آئی)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ہونے والی بارش کے باعث پانی سڑکوں ، گلیوں میں جمع ہوگیا،قدیر آباد سمیت دیگر نشیبی علاقے ڈوبے ہوئے ہیں، ممتاز آباد،وہاڑی چوک ، سمیجہ آباد، گلگشت، زکریا ٹاؤن، شالیمار کالونی، نشتر چوک سمیت کئی علاقوں کی گلیوں ، سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیادوسری طرف واسا کا فیلڈ سٹاف کہیں بھی نظر نہیں آیا ، علاوہ ازیں میٹرو روٹس پر پانی جمع ہونے کے باعث چند مقامات پر کام کو عارضی طور پر روک دیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے ،اس ضمن میں ڈائریکٹر ورکس واسا آصف جاوید کا کہنا ہے کہ بارش سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے ، گذشتہ روز کی بارش کے بعد ہمارے ڈسپوزل سٹیشن درست کام کر رہے ہیں ،علاوہ ازیں ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی علاقوں میں تیزہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،بارش ،تیزہوا سے گندم کی تیار کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ،شہرسلطان میں گزشتہ روز یکا یک بادل چھا گئے،ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔بارش کے ہونے سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہوگیا۔گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔جبکہ گندم کے کھیت میں پڑی گندم کے لیے کاشتکار پریشان ہو گئے کاشتکاروں رانا رحمت اللہ خاں،ڈاکٹر رانا محمودالحسن،رانا سیف اللہ خاں،قمرعباس خاں،رانا محمد طلحہ،رانا علی حیدر خاں،اور رانا حسنات احمد نے بتایا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار تیس سے پینتیس من آرہی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں ٗ کوہاٹ،فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗ کوئٹہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، میرپور خاص اور حیدرآباد ڈویژن میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔