• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی زدمیں آکر50سالہ شخص جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سہالہ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی زدمیں آکر50سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ریلوے پولیس چوکی گوجرخان کے انچارج اے ایس آئی راجہ حفیظ نے بتایاکہ ریٹائرڈ فوجی عابدحسین سکنہ چکوال ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ریلوے برج پرٹریک کراس کررہاتھاکہ اس دوران راولپنڈی سے لاہورجانے والی ریل کارکے نیچے آکرموقع پرجاں بحق ہوگیا وہ بطورسیکورٹی گارڈکام کررہاتھا ۔ریلوے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعداس کی میت ورثاءکے حوالے کردی۔
تازہ ترین