• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کیخلاف سبی میں جعلی ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے،وکلاءتنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل ہائیکورٹ بار سبی اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے وکیل امین مگسی ایڈووکیٹ کے خلاف سبی میں جعلی ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبی کے رہائشی وکیل اسلام آباد میں پریکٹس کر رہے ہیں جس دن وقوع ہوا وہ اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوئے، جس کی تصدیق اسلام آباد بار کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی کی لیکن سبی میں ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج سبی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جعلی ایف آئی آر کا اندراج روز کا معمول بن چکا ہے اس سے پہلے بھی وکلاء سمیت دوسرے مکاتب فکر کے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر بلوچستان بار باڈیز نے اس کی مذمت بھی کی ہے، بیان میں آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے وکیل امین مگسی ایڈووکیٹ کے خلاف سبی میں جعلی ایف آئی آر کے اندراج کا فوری نوٹس لیکر ایف آئی آر کو ختم کیا جائے اور زمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے، بلوچستان بار کونسل اور بار باڈیز اسلام آباد کے وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
تازہ ترین