اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے غیر ملکی مسافر کے سامان سے گولیوں کے 10 خول برآمد کیے گئے ہیں۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق اسپین کا رہائشی فرنانڈز کلاویہ غیر ملکی ایئرلائن سے اسلام آباد سے ابوظبی جارہا تھا۔
ذرائع اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ سامان کی اسکیننگ کے دوران مسافر کے سامان سےگولیوں کے 10 خالی خول ملے۔
اے ایس ایف کا مزید کہنا ہے کہ تحریری معذرت کے بعد مسافر کو سفر کی اجازت دے دی گئی۔