متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰه بن زاید النیہان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر موجودہ سفری بندشیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہیں، وبا کی وجہ سے عائد ویزوں کے اجرا میں پابندیاں عارضی ہیں۔
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات میں گہرائی بھی ہے اور مزید وسعت کی گنجائش بھی ہے۔
شیخ عبداللّٰہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دورے میں یو اے ای اور پاکستان نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مربوط ردعمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔