پشاور(این این آئی) پشاور میں بی آر ٹی کے سکیورٹی گارڈ سے ماسک نہ پہننے پر نوجوان نے ہاتھا پائی کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی آر ٹی پشاور میں ماسک نہ پہننے پر سکیورٹی گارڈ نے مسافر کو روکا تو دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر گارڈ نے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی،جس پر لڑکے کی جانب سے سکیورٹی گارڈ سے پہلے ہاتھا پائی کی گئی۔ترجمان بی آر ٹی پشاور نے کہا کہ ویڈیو کے مطابق لڑکے نے گارڈ سے ہاتھا پائی کی جس پر گارڈ نے بھی اپنا دفاع کیا۔