• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن استعفوں اورلانگ مارچ کا شوق فوراً پوراکرے،عمران یہیں رہیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور معاشی حالات بہتر کرکے قوم کو آگے لے کر جائیں گے، جس نے لانگ مارچ کرنا ہے کرلے‘ اسلام آباد آنا ہے آجائے، استقبال کے لئے تیار ہیں‘جنہوںنے استعفے فروری میں دینے ہیں وہ کل دے دیں اپنا شوق پورا کریں‘100دن میں وزارت داخلہ میں تبدیلی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ شناختی کارڈ روز جاری ہوں گے اور پہلا مفت جاری ہوگا،اسلام آباد میں تین کے سواتمام چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں ۔23دسمبر کو وزیر اعظم فنڈ دیں گے تو تمام چیک پوسٹیں ختم کر دیں گے۔دس ملکوں میں شناختی اور پاسپورٹ کا انتظام ہے ساری دنیا میں وزارت خارجہ سے مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے کا نظام بہتر بنائیں گے اور مزید دفاتر کھولیں گے ‘وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ امیگریشن‘ نادرا‘پاسپورٹ‘ ایف آئی اے سمیت تمام ادارے قوم کی خدمت کے لیے ہوں گے۔
تازہ ترین