چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مسلم لیگ نون کی سینیٹر کلثوم پروین کےانتقال پر کہنا ہے کہ پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا ۔
صادق سنجرانی نے کلثوم پروین کے اہل خانہ کو فون کیا اور کہا کہ وہ مرحومہ کے انتقال پر انتہائی افسردہ ہیں ۔
چیئرمین سینیٹ کاکہنا تھا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، ان کے انتقال سے ملک ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی کرنے والی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں۔