• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، دبئی میں مزے کئے، باقی ٹیمیں پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے ہٹ دھرمی دکھا کر پاکستان آنے سے گریز کرکے دبئی میں مزے کئے جبکہ دیگر ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ ایونٹ میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچوں کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا۔ بھارت کا قیام اورتمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کیلئے 3133 کلو میٹر سفرکیا۔ افغانستان نے 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلا دیش نے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر، آسٹریلیا نے 2509 کلو میٹر، جنوبی افریقا نے چار میچز کیلئے تقریباً 3286 کلومیٹر سفرکیا۔2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے ساڑھے آٹھ ہزار کلومیٹر سفر کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید