• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں




مسلم لیگ نون کی سینیٹر محترمہ کلثوم پروین بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

سینیٹ میں مسلم لیگ نون کی نمائندگی کرنے والی سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ گئی ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں، سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے بھی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محترمہ کلثوم پروین گزشتہ کئی ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج زندگی و موت کی جنگ لڑرہی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ کوروناوائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین