• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ میں لوگوں نے میرے خلاف سازش کی، جس کے بعد میری فطرت بدل گئی، گووندا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکار گوندا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں لوگوں نے انکے خلاف سازش کی، ان سازشوں کے بعد انکی فطرت بدل گئی ہے۔ 

حال ہی میں مکیش کھنہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان مشکلات کا ذکر کیا جس کا انہوں نے سامنا کیا جس میں جان کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ گووندا کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں، البتہ وہ کبھی کبھار رئیلیٹی شوز میں بطور مہمان نظر آتے ہیں۔ 

گزشتہ چھ برسوں سے انہوں نے کوئی فلم نہیں کی۔ انکا کہنا تھا کہ جب میں کام کے لیے منع کیا کرتا تھا تو یہ لکھتے تھے کہ میرے پاس کام نہیں ہے، میں دراصل سو کروڑ کی فلمیں کرنے سے منع کیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب میں آئینے میں دیکھتا تو ایسا کرنے پر خود کو برا بھلا کہتا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرا فیصلہ درست تھا، آپکو کبھی کبھی اپنی دل کی بھی سننا چاہیے۔ 

سیاست میں جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں لوگ میرے خلاف سازش کرتے ہیں، مجھے بدنام کرنے کا ایک سوچا سمجھا ایک مرحلہ گزرا، وہ مجھے انڈسٹری سے نکالنا چاہتے تھے۔ 

گووندا کے مطابق میری جان لینے کی بھی کوشش کی گئی، میرے گھر کے باہر سے بندوق والے کافی لوگ پکڑے گئے، مجھے ختم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے گئے، ان سازشوں کے بعد میری نیچر بدل گئی، پھر میں نے سوچا کہ ایسے حالات میں سیاست کروں یا نہ کروں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید