• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ دینے والی بھارتی خاتون سیاستدان کا یوٹرن

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ دینے والی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے  یوٹرن لے لیا۔

ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فٹنس پر سوال اُٹھایا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ روہت شرما کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں۔

تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیپمئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کانگریس رہنما شمع محمد نے کپتان روہت شرما اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ دینے والی خاتون نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے  بعد ٹیم کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو زبردست کارکردگی پر مبارکباد دیتی ہوں۔

کانگریس رہنما ڈاکٹر محمد شمع نے کہا کہ  بھارتی کپتان روہت شرما کو خاص طور پر میرا سلام جنہوں نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے 76 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی اور بھارتی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد گفتگو میں روہت نے اپنی فٹنس اور ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ یہ ہمارا ہوم گراؤنڈ نہیں تھا لیکن شائقین نے اسے ہمارا ہوم گراؤنڈ بنا دیا۔ 

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ اس جیت میں  ہمارے اسپنرز نے کمال کیا، ٹیم میں ہم آہنگی اور تسلسل دکھایا۔ کے ایل راہول نے زبردست ذہنی مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور میچ فنش کیا۔ وہ دباؤ میں صحیح شاٹس کا انتخاب کرتے ہیں، جس سے باقی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید