آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ندیم بابر کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان  نے  ندیم بابر کی تعریف کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر ندیم بابر کو سراہا۔

اجلاس میں پارٹی ارکان  نے  گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اظہار خیال کی کوشش کی۔ جس پر  وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کروادیا۔


وزیر اعظم نے کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے۔

عمران خان نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید