• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر 17 دن میں اپنی ہی بات سے پھر گئے


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر 17 دن میں اپنی ہی بات سے پھر گئے۔

ندیم بابر نے 30 نومبر کو کہا کہ سندھ میں 17 کلومیٹر کی گیس پائپ لائن بننے کے بعد اب جنوری کے لیے ایل این جی کے 14 کارگو آرڈر کیے ہیں، جس سے کراچی کی ضرورت پوری ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں تفصیلات سامنے لائی گئیں۔

اس کے بعد پھر جب دیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے بڈز نہیں آئیں اور ایمرجنسی ٹینڈر کے بعد بہت زیادہ مہنگی بڈز آئیں تو کہہ دیا کہ ہم تو 12 کارگو ہی لے سکتے تھے، 14 ایل این جی کارگو کی تو ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں ہے۔

تازہ ترین