• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک ٹرانزیکشن کیس،زرداری کی حاضر ی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 8.3 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت کیس میں سابق صدر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔آصف زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پرآج کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاگیاکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہوں ، بیماری کی وجہ سے ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

تازہ ترین