• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار کے جھگڑوں نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اقتدار کے جھگڑوں نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ۔حکومت اپوزیشن ایک دوسرے کو گرانے کے بجائے دشمن کے خلاف صف آراء ہوں مت بھولیں پاکستان ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں ۔ قوم عمل چاہتی ہے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا،امریکہ بھارت اسرائیل کے ساتھ ساتھ سی پیک سے بعض’ اپنے‘بھی حسد میں مبتلا ہیں بلوچستان اور پاکستان سازشوں کی زد میں ہیں ۔ نواسی رسول ؐ سیدہ زینب بنت علی نے سید الشہداء امام حسین کی قربانی اور مقصد کو ملوکیت کے تھپیڑوں سے بچایا۔ان کی سیرت صرف عالم نسواں نہیں ہر انسان کیلئے مینارہ نور ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواسی رسول حضرت زینب بنت علی کی ولادت کی مناسبت سے ’یوم عقیلہ بنی ہاشم کی محفل میلاد سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت 47سے آج تک پاکستان کا وجود مٹانے کیلئے کوشاں ہے ، پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ساتھ بھارت کا بنیادی کردار رہا ہے ۔
تازہ ترین