• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ سونیا مشال کے ہاں ننھی مہمان کی آمد

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے یہ خوش خبری اپنے مداحوں کے ہمراہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کے ذریعے شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی انسٹا پوسٹ کے مطابق ان کے ہاں 12 ستمبر 2024ء کو بیٹی پیدا ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام بھی بتا دیا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری پیاری بیٹی آخر کار ہماری زندگی میں جادو بھرنے آ گئی ہے۔

انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں واقعی جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔

سونیا مشال نے لکھا ہے کہ ماما اور بابا ننھی پری کی محبت میں گرفتار ہیں کیونکہ وہ بالکل پرفیکٹ ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونیا مشال پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد سپر ہٹ ڈراموں ’نیلی زندہ ہے‘، ’صنفِ آہن‘، ’رنگریزا‘ اور ’تو عشق ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ سونیا مشال نے فروری 2022ء میں سادگی کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید