آج پیر 18 ستمبر 2024ء کے حوالے سے علمِ نجوم کی روشنی میں ماہرین کی جانب سے کی گئی پیش گوئیاں جانیے۔
آج کا دن شام کو کہیں باہر جانے کا منصوبہ بنانے کے لیے بہترین ہے، کام کے حوالے سے تبدیلی آپ کو ملے جلے احساسات مبتلا کر سکتی ہے، اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنا پڑ سکتا ہے، سرمایہ کاری میں محتاط رہیں کیونکہ لاپروائی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
آج کے دن خوراک پر کنٹرول رکھنے سے اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، پیشہ ورانہ یا تعلیمی میدان میں کوئی ایسی غلطی ہو سکتی ہے جس کی آپ کو بہت زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی، اس لیے آپ کو بہت محتاط رہنا ہو گا، کسی پراپرٹی ڈیل پر بات چیت کا امکان ہے، کچھ لوگوں کے لیے قرض ادا کرنا آسان ہو جائے گا، آپ کی سماجی زندگی پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ ہو گی۔
راستے میں کھانے سے ہوشیار رہیں ورنہ آپ کی صحت خراب ہونے کا امکان ہے، اپنے قریبی عزیز و اقارب کے ساتھ گزارنے کے لیے یہ ایک بہترین دن ہے، پکنک یا سیاحتی سفر کا اہتمام کرنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا، مالی طور پر استحکام حاصل ہونے کا امکان ہے، کچھ لوگ جائیداد کے حصول کے آخری مراحل میں ہو سکتے ہیں، آپ کی مقبولیت بڑھنے کے بھی واضح امکانات ہیں۔
آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کسی ایسے منصوبے کا حصّہ بن سکتے ہیں جو ان کا خواب ہو، امکان ہے کہ آپ اپنی تمام گھریلو ذمے داریوں کو اس انداز میں ادا کر سکیں گے کہ سب مطمئن ہو جائیں، بیرونِ ملک کسی تقریب کا دعوت نامہ اعزازی ہوائی ٹکٹس کے ساتھ آ سکتا ہے، آپ موجودہ پلاٹ میں تعمیر شروع کر سکتے ہیں، آج کے دن شروع کیے گئے کسی بھی کام کا کامیاب ہونا یقینی ہے کیونکہ آپ ابھی زندگی کے ایک اچھے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
آج کے دن آپ سامنے آنے والے تمام مواقع حاصل کر کے ترقی کرنے میں کامیاب ہوں گے، کام کے دوران پیچیدہ مسائل سے آسانی سے نمٹ جائیں گے، محفوظ سرمایہ کاری کا انتخاب درست سمت میں کرنا ایک اہم قدم ہو گا، خاندان کے افراد کی ضروریات کو پورا کرنے سے خوشی کا احساس ہو گا، کوئی پراپرٹی آپ کو اچھی قیمت دے سکتی ہے۔
یہ وہ دن ہے جب آپ پیشہ ورانہ محاذ پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اعلیٰ افسران کو متاثر کریں گے، آپ کسی اہم چیز کے لیے بچت کرنے کا انتظام کریں گے، نیا مکان بنانا یا گھر کے لیے کوئی نئی چیز خریدنے اور رہائش کو کسی نئے مقام پر منتقل کرنے کا امکان ہے، کوئی سماجی سرگرمی آپ حق میں بہتر ثابت ہو گی۔
آج کے دن آپ ان تمام لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے اضافی کوششیں کر سکتے ہیں جو سماجی طور پر اہم ہیں، ممکن ہے کہ شریکِ حیات یا خاندان کا کوئی فرد آپ کے ان کاموں کا بوجھ اٹھائے جو آپ کے لیے خود کرنا مشکل ہے، کام پر بہت سارے متضاد احکامات آپ کو الجھن میں ڈال سکتے ہیں، لہٰذا اپنے فیصلے خود لیں۔
آج کے دن خاندان کے کسی ایسے شخص سے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ برسوں میں نہیں ملے، شارٹ کٹ لینے سے وقت ضائع ہو سکتا ہے، اس لیے پہلے سے آزمائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں، مالی طور پر آپ مضبوط نظر آ رہے ہیں، آپ کوئی اہم پراپرٹی خرید سکتے ہے، دوستوں اور خیر خواہوں کا تعاون آپ کے حوصلے بلند رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لانا صحت کے لیے اچھا رہے گا، سماجی محاذ پر کوئی شخص بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے بشرطیکہ آپ اس سے رجوع کریں، لمبی ڈرائیو آپ کے دماغ کو سکون دینے میں مدد کرے گی، آپ کی پیشہ ورانہ ساکھ بڑھنے والی ہے، آپ اپنے گھر کے لیے کوئی ایسی چیز خرید سکیں گے جو آپ کافی عرصے خرینا چاہتے تھے۔
فٹنس کے لیے کسی کی رہنمائی لینا درست سمت میں ایک قدم ہو گا، پیشہ ورانہ زندگی میں آپ کے راستے میں نئے مواقع آتے نظر آ رہے ہیں، مالی طور پر آپ محفوظ وکٹ پر رہیں گے، کسی زیارت گاہ کا دورہ ممکن ہے، گھر یا اپارٹمنٹ کا مالک بننے کے امکانات روشن نظر آتے ہیں، ذہانت اور اعتماد جلد ہی کامیابی کی راہ پر گامزن کر دے گا۔
پیشہ ورانہ زندگی میں بہت سے اچھے مواقع آپ کا پیچھا کریں گے، کیریئر بہت اچھا نظر آ رہا ہے کیونکہ آپ کی دور اندیشی پیشہ ورانہ زندگی میں آپ کے لیے مدد گار ثابت ہو گی، آپ مالی طور پر بڑی کمائی کے اپنے خواب کے ایک قدم قریب آنے میں کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں، کسی جائیداد کا قبضہ آپ کے پاس آ سکتا ہے، خاندان کے افراد آپ کی خواہشات کو پورا کریں گے، تعلیمی میدان میں غیر معمولی مصروفیت نظر آ رہی ہے۔
ان لوگوں کے لیے سماجی طور پر مقبولیت حاصل کرنا ممکن ہے جو دوسروں سے رابطے میں رہتے ہیں، مشکل اور پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت پیشہ ورانہ زندگی میں آپ کے لیے نئے امکانات کو روشن کرے گی، خاندان کے کسی نوجوان کی تعلیمی میدان میں کارکردگی باعثِ فخر ہو سکتی ہے۔