• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور چڑیا گھر میں30نئے جانوروں کی انٹری، رونقیں بڑھ گئیں

پشاور(جنگ نیوز ) رواں سال پشاور میں قائم چڑیا گھر میں 30 نئے جانوروں کا اضافہ ہوا ہے، جس سے چڑیا گھر کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا چڑیا گھر پشاور میں موجود ہے، جہاں رواں سال 19 جانوروں کی ہلاکت ہوئی وہیں 30 جانوروں کے ہاں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق عربی ہرن کے ہاں 4، نیل گائے کے 3، بنگال ٹائیگر کے 2 اور سرخ ہرن کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ چڑیا گھر میں بندر، بلی، گورال، چنکارہ اور پاڑہ ہرن کے ہاںبھی نئے مہمان آئے۔ انتظامیہ کے مطابق مرنے والے جانوروں کے مقابلے میں نئے جانوروں کی افزائش زیادہ ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ یہاں چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات سے زیادہ بچے پیدا ہو رہے ہیں اور ماحول سازگار ہونے کے باعث جانوروں کی افزائش بڑھ رہی ہے۔ چڑیا گھر میں خوبصورت جانوروں کو دیکھنے روزانہ سیکڑوں افراد سیر کیلئے آتے ہیں جو سالانہ 6 کروڑ آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے، تاہم موجود کرونا وائرس کے باعث صورت حال کچھ مختلف ہوگئی ہے۔
تازہ ترین