• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر نے انکوائری پر دوبارہ اعتراض لگائے ہیں، انہیں دور کرنے کے لیے وقت چاہیئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔


عدالتِ عالیہ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 فروری تک توسیع کر دی۔

پیپلز پارٹی رہنمامنظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین