• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ


وفاقی حکومت کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے لیے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے اور  ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی  بریفنگ دی گئی۔

اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سیکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دی،  کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین