بہاولپور میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اُن کی بیٹی کو 5 ماہ قبل 2 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانا نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔