کراچی کے علاقے کلفٹن میں ملازمت پیشہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 22 سالہ ملازمت پیشہ لڑکی سے 2 ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی ہے۔
پولیس کے مطابق زیادتی کے ملزمان لڑکی کو کلفٹن کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ متاثرہ لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کا ڈی این اے بھی کرالیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ اس معاملے میں سامنے نہیں آنا چاہتے۔