• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 27 دسمبر کو لاڑکانہ جائیں گی۔

 مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نواز کے دورۂ سندھ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مریم نواز 26 دسمبر کو سکھر پہنچیں گی اور سہ پہر 4 بجے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

 ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر مریم نواز شہید محترمہ بینظیر بھٹو برسی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔

تازہ ترین