عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملک میں کورونا وائرس کے باعث رجسٹرڈ مدارس کی عدم بندش کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے دینی مدارس سے متعلق جواب طلب کرلیا۔
وزیراعظم نے سوال کیا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر تمام تعلیمی ادارے بند تو مدارس کیوں کھلے ہیں۔
این سی او سی کے فیصلوں کے باوجود دینی مدارس کی انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں بند نہ ہونے والے دینی مدارس سے رابطہ کرلیا۔
وزارتِ تعلیم کا دینی مدارس سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ ایس او پیز کے مطابق مدارس بند کیے جائیں۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود مدارس سے متعلق اقدامات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔