• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، سندھ کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب مدارس میں تعلیمی سلسلے کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

حکومت سندھ نے صوبے کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکریٹری محکمہ اوقاف،تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو نوٹیفکیشن پرعمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 ء کے تحت کیاگیا ہے، اس سے قبل اسکولوں کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 80 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار 591 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 706 ہوگئی ہے، گزشتہ روز مزید 15 کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 237ہو گئی۔

تازہ ترین