وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی نوعیت کی لابی کا پریشر قبول کرنے سے انکار کردیا۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا ہر فیصلہ اجتماعی حیثیت میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی لابی کسی وزیر کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالے تو یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کسی وزیر کو کوئی لابی تنگ کرے تو وہ کابینہ کو یا مجھے الگ سے بتائے۔
اُن نے یہ بھی کہا کہ ہم فیصلے کسی لابی کے دباؤ میں نہیں، شفاف اور میرٹ پر کریں گے۔
وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت کردی۔