• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے عمارت زمین بوس، 7جاں بحق

نیو کراچی، برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے عمارت زمین بوس، 7جاں بحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریامیں واقع برف فیکٹری کا بوائلر زور داردھماکےسے پھٹ گیا، دھماکے سےفیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے برف خانے کے ساتھ کی 2 فیکٹریاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ وہاں کھڑی 8 سےزائد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی نصب پی ایم ٹی بھی اڑگئی جس کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدودسیکٹر 12 سی صبا سینما کے نزدیک واقع کرسٹل آئس نامی فیکٹری کابوائلر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹنے سےفیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی جس کے باعث اسکے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے، دھماکے بعد فیکٹری اور اطراف میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع ملنے پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نفری، انڈسٹریل ایسوی ایشن کی ڈیزاسٹر ٹیم اور ریسکیواداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کام شروع کر کے موجود زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر نا شروع کر دیا ، پولیس کے مطابق ملبے تلے متعدد افراد دب گئے اور ملبے سے7افرادکی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ25سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کےمطابق دھماکے کے باعث فیکٹری سے متصل 2 دیگر فیکٹریاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جبکہ واقعہ میں متاثرہ ایمبرائیڈری فیکٹری کے2ملازمین میں بھی جاں بحق ہوئے ہیں، پی ایم ٹی اڑنے سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تنگ جگہ اور اندھیرے کی وجہ سےامدادی کاموں میں شدید دشواری کا سامنا رہا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ برف فیکٹری میں دھماکے کے باعث علاقے میں امونیا گیس بھی پھیلی جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا، جاں بحق ہو نے والوںمیں سے2افراد کی شناخت 20 سالہ سنی ولددل شیراور 50 سالہ سخاوت ولد احمد علیم کے نام سے ہوئی۔

تازہ ترین