• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد اور سستے انصاف کیلئے بنچ، بار کے مثالی تعلقات ناگزیر ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،اے پی پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ بار کی معاونت کے بغیر انصاف کی مناسب انداز میں فراہمی ممکن نہیں، جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے بنچ اور بار کے مثالی تعلقات ناگزیر ہیں، عدالتی آداب کو مدنظر رکھتے ہوئے ججز کی معاونت کریں،منگل کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بہالپور بار ایسوسی ایشن کے 10 رکنی وفد نے صدر بار لیاقت سمیع خان کی سربراہی میں چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی، چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وکلاء رہنمائوں کو نصیحت کی کہ پوری تیاری اور دلچسپی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوا کریں، وکیل کو قانون کے ساتھ ساتھ معاشیات، فلاسفی، لٹریچر، جیوگرافی اور دیگر معاملات پر بھی عبور حاصل ہونا چاہئے۔

تازہ ترین