• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک ٹرانزیکشن کیسز میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 12 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے طلب کیا ہے تو آصف علی زرداری کو پیش ہونا چاہئے۔ جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست بہت عرصے سے زیر التوا ہے ، اس سے پہلے کہ یہ درخواست التوا کی وجہ سے گینز بک میں آئے اس پر بحث کر لیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 8.2 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ جاوید اقبال وینس ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سینئر کونسل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مصروف ہیں لہٰذا سماعت ملتوی کی جائے۔

تازہ ترین