• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازا گینگ گرفتار:8 موٹرسائیکل3لوڈر رکشے اور 1 لاکھ نقدی برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس پی گلگشت ڈاکٹر تنویر رضا نے تھانہ سیتل ماڑی میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث شہبازا گینگ کو گرفتار کر لیا، شہباز عرف شہبازا گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کرکے مال مقدمہ برآمد کرلیا گیا ہے، شہباز عرف شہبازا گینگ کے 03ارکان محمد شہباز (سرغنہ)، عبدالرحمن عرف سکی اور محمد اکرم عرف لکو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 08عدد موٹر سائیکل مالیتی 02 لاکھ 30 ہزار روپے، 03 عدد لوڈر رکشہ مالیتی 02 لاکھ 40 ہزار روپے، نقدی 01 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
تازہ ترین