• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایگزٹ کنٹرول لسٹ کمیٹی میں وزیر داخلہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، پہلے ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، مشیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ تھے۔

کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل نو سے وزیر داخلہ کا عہدہ مزید بااختیار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کمیٹی کی تشکیل میں اس نقص کی نشاندہی کی گئی تھی، کمیٹی ملک کے اندر باہر جانے والوں پر پابندی لگانے یا ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے۔

تازہ ترین