• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں چھت ٹپکنا شروع ہوگئی ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بڑی مقدار میں پانی چھت سے گر کر لاؤنج میں جمع ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاؤنج میں پانی آنے سے اسلام آباد ایئر پورٹ میں موجود مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پانی کو وائپرز سے صاف کرنے کی کوشیش کی جارہی ہیں۔ 

پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پانی ٹرمینل کی چھت سے لاؤنج میں آرہا ہے۔

تازہ ترین