• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ہاؤسنگ سوسائٹی جعل سازی کیس، ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستیں مسترد

کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر الاٹیز سے جعل سازی کے کیس میں عدالت نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستیں مسترد کردیں۔ 

کراچی کی مقامی عدالت نے ملزمان آدم خان جوکھیو اور لال محمد کی پلی بارگین درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ 

فیصلے کے مطابق عدالت نے دونوں ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستیں مسترد کردیں، جبکہ ریمارکس دیے کہ متاثرین سے سیٹلمنٹ کیے بغیر پلی بارگین نہیں کی جاسکتی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 1992سے پلاٹوں کا انتظار کرنے والوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پہلے تمام الاٹینز سے سیٹلمنٹ کی جائے اور ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ متاثرین سے سیٹلمنٹ کامیاب ہو تو پلی بارگین ہوسکتی ہے، اور اس کے بعد ہی وہ درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ 

سماعت کے دوران نیب حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر 1100 الاٹیز سے رقم وصول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے الاٹیز سے رقم وصولی کے بعد زمین دوسرے بلڈرز کو فروخت کردی۔

جعل سازی سے حاصل کی گئی اراضی کی قیمت 3.5 ارب روپے سے زائد ہے۔

تازہ ترین