• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس: اسکیٹنگ فورس کی تربیت حتمی مراحل میں


کراچی پولیس نے ٹریفک جام میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات کا حل نکال لیا۔

پولیس حکام نے ٹریفک جام میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے اسکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ابتدائی طور پراسکیٹنگ فورس 20 افراد پر مشتمل ہے، جس میں 10 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔

یہ فورس ٹریفک جام اور مخصوص حالات میں اُن متاثرہ مقامات پر پہنچے گی جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔


پولیس حکام کے مطابق ایس ایس یو میں اسکیٹنگ فورس کے ان جوانوں کی ٹریننگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

فورس سے وابستہ جوانوں کو اسکیٹنگ کے دوران فائرنگ کرنے اور سیڑھیاں عبورکرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد دیگر جوانوں کو بھی اسکیٹنگ فورس جیسی تربیت دی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق دنیاکے کئی ممالک میں اسکیٹنگ فورس پولیس اسکواڈ کا حصہ ہے۔

تازہ ترین