• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد علی درانی آج کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کرینگے

محمد علی درانی آج کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کرینگے 


کراچی (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی (کل) جمعرات کو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔ محمد علی درانی حروں کے روحانی پیشوا اور پارٹی کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاڑا کا اہم پیغام شہباز شریف کو پہنچائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا وفد ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی بحران میں مسلم لیگوں کو متحد کرنےکے حوالے سے بھی اہم پیش رفت متوقع ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک موجود ہے اور مذاکرات بالکل معطل ہیں ایسے میں لیگی جماعتوں کے اتحاد پر بھی بات چیت متوقع ہے ۔ سیاسی ذرائع کے مطابق مستقبل میں لیگی جماعتوں کا اتحاد خارج از امکان نہیں ۔

تازہ ترین