• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی شیر پاؤ سے ملاقات، محمود اچکزئی کو فون، PDM اہداف پر گفتگو

بلاول کی شیر پائو سے ملاقات، محمود اچکزئی کو فون، PDM اہداف پر گفتگو 


اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آفتاب خان شیرپا ؤسے ملاقات کی جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف موثر تحریک چلانے پر گفتگو ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپا کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون بھی کیا اور پی ڈی یم کے اہداف پرگفتگو کی۔ بلاول نے محمود خان اچکزئی کو بھی بینظیر بھٹوکے یوم شہادت پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

تازہ ترین