• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید خورشید شاہ کیخلاف کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی

سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔ نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت سکھر میں ہوئی۔ سید خورشید احمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں لایا گیا جبکہ ریفرنس میں نامزد دیگر افراد بھی پیش ہوئے۔ عدالت میں ایف بی آر افسران نے پیش ہوکر اپنے بیانات قلم بند کرائے۔

تازہ ترین