لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پھر بجلی، گیس مہنگی کرنے لگی، ایماندار قیادت لائی جائے،مہنگائی سے پسےعوام میں حکمرانوں کے مزید ظلم سہنے کی سکت نہیں،حکومت غریب مکاؤ مہم کے تحت آئی ایم ایف کی تابعداری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بجلی اور گیس کی مہنگی کرنے کی تیاری میں ہے۔عوام کو گھسے پٹے نظام سے نجات حاصل کرنےکیلئے ایماندار قیادت کا انتخاب کرنا ہو گا۔مہنگائی سے پسےعوام میں حکمرانوں کے مزید ظلم سہنے کی سکت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو منصورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔