لاہور (پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رضوان عزیز نے آئندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ تنویر ارشد کی درخواست میں لاہور کے شہریوں کیخلاف متنازع بیان دینے پر محمود خان اچکزئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے کہا گیا ہے، اس درخواست پر سیشن کورٹ نے پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔