• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ ملتان میں کرسمس کی مناسبت سے فکری نشست

ملتان (سٹاف رپورٹر) آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ اینڈ پیس، ملتان کے زیرِ اہتمام کرسمس کے موقع پر فکری نشست کا اہتمام پاسٹرل انسٹی ٹیوٹ میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکاء نے تمام مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مقررین نے عالمی سطح اور بالخصوص پاکستان میں درپیش سماجی ، سیاسی ، ثقافتی اور عدم برداشت کے روّیوں پر فکر کا اظہار کیا اور اس کے تدارک کیلئے تمام شہریوں، حکومتی اور سماجی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں کی مشترکہ اور منظم کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔ کرسمس چونکہ ایک عالمی تہوار کے طور پر پوری دُنیا میں ایک ساتھ منایا جاتا ہے اِس لئے تمام شرکاء نے اپنے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطہ نظر سے حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کی اہمیت اور اس کے عالمی اثرات پر بھی گفتگو کی۔ پروگرام کے شرکاء جن میں خانیوال اور ملتان کے صحافی، مذہبی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ تدریسی شخصیات نے دیگر موضوعات کے علاوہ امتیازات سے پاک طریقہ تدریس، مذہبی آزادی وہم آہنگی کی اہمیت اور ضرورت، حکومتی اداروں کا برابری، قبولیت، تحمل و برداشت کے فروغ میں کردار جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کی۔مقررین میں ایوب ساجد، گلناز الفریڈ، سلطان محمود، چوہدری اعتباری لعل، زہرہ سجاد زیدی، زنیرہ شفق، پروفیسر مقبول گیلانی ، عامر محمود نقشبندی، ناصر فراز کھیڑا، سردار کارنیلیس دت، ہائسنٹ پیٹر، یاسر خان، شکنتلہ دیوی اور فادر جمشید البرٹ شامل تھے۔
تازہ ترین