• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرکے زیر اہتمام کرسچن کمیونٹی کیلئے کرسمس تقریب

پشاور(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرکے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں مقیم کرسچن کمیونٹی کیلئے حیات آباد میں کرسمس تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی اقلیتی ایم پی اے ویسلن وزیرتھےجبکہ سائوتھ ایشین میڈلسٹ خاتون باکسر صوفیہ جاوید،صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹرنیشنل ریفری عطرت نذیراورڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار عرفان سمیت کثیر تعداد میں مردوخواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کرسمس تقریب میں کرسچن کمیونٹی کے35 غریب اور مخیئرخاندان میں راشن تقسیم کیں،اسکے علاؤہ بچوں وبچیوں نے اس دن کی مناسبت سے خاکے بھی پیش کئےاورملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعاکی گئی اورکیک کاٹاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی ایم پی اے ویسلن وزیرنےکہاکہ کرسچن کمیونٹی اس ملک کے محب وطن شہری ہیں اس قوم نے بھی مسلم اور دیگرقوم سے ملکرپاکستان۔کی آذادی کی خاطرجان ومال کی قربانیاں دی ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی دینگے۔انہوں نے کہاکہ آج انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار عرفان نے کرسچن کمیونٹی کی خوشی کیلئے کرسمس تقریب کاانعقادکیاجہاں پر ایک بڑی تعدادمیں کرسچن کمیونٹی کے خاندان سے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیرودیگرافرادنے بھی خطاب کیاگیا۔اخرمیں مہمان خصوصی اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر،صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر اورڈسٹرکٹ میں یوتھ افیسرپشاور۔سردارعرفان نے سائوتھ ایشین میڈلسٹ خاتون باکسر صوفیہ جاوید ودیگر افرادوسکولوں کی طلبہ میں یادگاری شیلڈزتقسیم کئے۔
تازہ ترین