• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی سے عوام کوسفری سہولت فراہم کر رہے ہیں،ترجمان ٹرانس پشاور

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں حکومت خیبر پختون خواکے ویژن اور عوام کے وسیع تر مفاد میں قائم بی آر ٹی پراجیکٹ شہر کے باسیوں کو بین الاقوامی معیار کی بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔اس پرا جیکٹ سے روزانہ سینکڑوں افراد مستفید ہوتے ہیں۔ بی آ ر ٹی پراجیکٹ کے تحت پشاور میں چلنے والی بسوں اور ویگنوں کی خریداری اور معاوضے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے اب تک 89سے زائد گاڑیوں کی قانونی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے اور مالکان کو انکی گاڑیوں کے عوض طے شدہ ریٹ پر معاوضے کی ادئیگیوں کے سلسے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی ہر لحاظ سے جانچ پڑتال اور تمام متعلقہ سرکاری اداروں سے تصدیق کروائی جاتی ہے۔ مزید گاڑیوں اور ان سے منسلک معلومات پر تحفظات یا قانونی دعویداری کے حوالے اخبار اشتہار بھی دیا جاتا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہناتھا کہ پشاور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
تازہ ترین