• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، خاصہ دار وں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع خیبر اور ضلع مہمند کے خاصہ دار وں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ گورنر ہاوس تک پیدل مارچ کیا ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ انتطامیہ کے خلاف شدید نعرہ بای کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنی بحالی اور تنخواہ کی فراہمی کیلئے پچھلے 54دنوں سے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دئے ہوئے ہے جبکہ ہوم سیکرٹری نے اس سلسلے میں چار رکنی کمیٹی بھی بنائی ہے لیکن ابھی تک مسائل حل نہیں ہوئے جسکے باعث خاصہ داروں میں مایوسی پائی جاتی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل ہمیں بغیر نوٹس کے نوکریوں سے نکالا گیا تھا جبکہ ہمارے نام پر اب بھی تنخواہیں دیگر افسران وصول کر رہے اور انضمام کے بعد ہمیں پولیس میں بھی ضم نہیں کیا گیا جبکہ ددہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا جو سراسر ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہیں عرصہ درا سے نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بحالی کیلئے فلفور اقدامات اٹھائے جائے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت ہماری تنخواہیں وصول کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔
تازہ ترین