• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے بھان متی کے کنبے کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا، محمود الرشید

وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بھان متی کے کنبے کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے، قوم جلد پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوارہے پھوٹتا دیکھے گی۔

میاں محمود الرشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کی وزیراعظم کے استعفےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے ووٹوں سے وزیراعظم بنے ہیں، وہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ کو کسی خاطر میں نہیں لا رہے۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ لٹیروں کو حساب دینا ہوگا، بدعنوانوں کو سزا مل کر رہے گی۔

تازہ ترین